پاکستان فزیکل ڈس ایبیلٹی کرکٹ ایسو سی ایشن کے مشن کو آگے لیکر جائیں گے صدر عمران بلوانی۔
بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ اور دیگر کے لیئے پلاننگ کررہے ہیں۔ سیکریٹری جنرل امیر الدین انصاری۔
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) سے اجازت یافتہ پاکستان فزیکل ڈس ایبلیٹی کرکٹ ایسوسی ایشن(PPDCA) کے صدر عمران بلوانی نے کہا ہے کہ
پی پی ڈی سی اے مشن کو آگے لے جانے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے اور کوشش کریں گے کہ فزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹر کو آن کا جائز مقام ملے
ان خیالات کا نئے صدر صدر عمران نلوانی نے ایسوسی ایشن کے آفس میں میڈیا کے نمائندوں کی بڈی تعداد سے ملاقات میں کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ جنرل سیکریٹری امیرالدین انصاری اور میڈیا مینیجر محمد نظام بھی موجود تھے۔
جنرل سیکریٹری پی پی ڈی سی اے امیرالدین انصاری نے کہا کہ دسمبر میں بھارت میں شیڈول فزیکل ڈس ایبلیٹی ولڈکپ میں شرکت اور دیگر انٹر نیشنل سیریز کے حوالے سے منصوبہ بنا رہے ہیں
امیرالدین انصاری نے مزید بتایا کہ اس بار ڈومیسٹک کرکٹ مضبوط بنانے کے لیئے نیشنل چیمپئین میں گریڈ ون اور گریڈ ٹو کرکٹ کو متعارف کرایا ہے گریڈ ون کا مرحلہ کراچی، لاہور اور ملتان میں مکمل ہوگیا جسمیں ملتان چیمپئین اور بھااولپور رنراپ ہے۔
گریڈ ٹو کرکٹ چیمپئین شپ آغاز پیر سے کوئیٹہ میں لاڑکانہ اور کوئٹہ بولان کے میچ سے ہورہا ہے بقیہ میچز سیالکوٹ اور فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل کراچی میں ہوگا ۔