پہلا چار روزہ میچ : پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو 148 رنز سے شکست دیدی۔
مہران ممتاز اور شاہنواز دھانی کی عمدہ بولنگ۔
پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو چار روزہ میچ میں 148 رنز سے شکست دیدی۔
بنگلہ دیش اے کو 428 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم 279 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
لیفٹ آرم اسپنر مہران ممتاز اور فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی عمدہ بولنگ ۔
مہران ممتاز کی 84 رنز کے عوض 4 اور شاہنواز دھانی کی 57 رنز کے عوض 3 وکٹیں
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ جمعہ سے کھیلا جائے گا۔
ڈارون 22 جولائی ۔ پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کے خلاف پہلا چار روزہ میچ 148 رنز سے جیت لیا۔
پاکستان شاہینز کی اس جیت میں لیفٹ آرم اسپنر مہران ممتاز اور فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی عمدہ بولنگ نےفیصلہ کن کردار ادا کیا۔
ڈی ایکس سی ایرینا میں کھیلے گئے اس میچ میں بنگلہ دیش اے کو جیتنے کے لیے428 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن مہران ممتاز اور شاہنواز دھانی کی عمدہ بولنگ کے نتیجے میں وہ اپنی دوسری اننگز میں 279 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
مہران ممتاز نے 84 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
شاہنواز دھانی نے 57 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بنگلہ دیش اے نے میچ کے آخری روز 20 رنز بغیر کسی نقصان کے دوسری اننگز شروع کی اور پہلی وکٹ کے لیے 50 اور دوسری وکٹ کے لیے 69 رنز کی شراکت قائم کی۔ ایک موقع پر 190 رنز پر اس کی صرف تین وکٹیں گری تھیں لیکن 36 رنز کے اضافے پر اس کی 5 وکٹیں گرگئیں۔
بنگلہ دیش اے کی دوسری اننگز میں امیت حسن نے 14 چوکوں کی مدد سے71 رنز اسکور کیے۔ پرویز حسین نے57 رنز بنائے جس میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔
بنگلہ دیش اے کی آخری وکٹ کی شراکت میں بننے والے 29 رنز کی وجہ سے پاکستان شاہینز کو جیت کے لیے کچھ انتظار کرنا پڑا تاہم محمد علی نے آخری بیٹر مقید الاسلام کو ہریرہ کے ہاتھوں کیچ کراکر جیت کو مکمل کردیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ جمعہ سے اسی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
مختصر اسکور۔ پاکستان شاہینز پہلی اننگز۔467 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ ڈکلیئرڈ ( محمد ہریرہ 218 ۔ کامران غلام 100 ناٹ آؤٹ ) اور دوسری اننگز226 رنز3 کھلاڑی ڈکلیئرڈ ( عمیربن یوسف 100 ناٹ آؤٹ ۔مبصرخان 95۔)
بنگلہ دیش اے پہلی اننگز۔ 266 ( شادمان اسلام 88 ۔ آئچ ملا 70 ۔خرم شہزاد 72 / 6 وکٹ )
دوسری اننگز279 رنز( امیت حسین 71۔پرویز حسین 57۔ مہران ممتاز 84 / 4 وکٹ۔شاہنواز دھانی57 / 3 وکٹ۔
نتیجہ ۔ پاکستان شاہینز نے 148 رنز سے جیتا۔