پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائیگا

اسلام آباد (نواز گوھر )پاکستان اور بنگلہ دیش کےدرمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ پیر کو قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلاجائےگا۔ پاکستانی ٹیم سیریز کےابتدائی دونوں میچز جیت کر سیریز اپنے نام کرچکی ہے۔ لیکن ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو پہلی رینکنگ برقرار رکھنے کےلئے تیسرے میچ میں بھی لازمی فتح درکار ہے۔

اس تناظر میں قومی ٹیم میں تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بہت زیادہ تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی۔ ذرائع کےمطابق تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیاں کی جائیں گی۔ بینچ پر بیٹھے نوجوان آل راؤنڈر عماد بٹ ۔ نوجوان بیٹسمین خوش دل شاہ اور نوجوان فاسٹ باؤلر محمدموسی میں سے کھلاڑیوں کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ لیکن ٹیم میں تبدیلیوں سےمتعلق حتمی فیصلہ میچ سے قبل وکٹ دیکھنے کےبعد کیا جائےگا۔

error: Content is protected !!