آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے اختتام کو پہنچ گیا،
پشاور سپورٹس ; فخر عالم اکیڈمی کے چار جونئیرز ٹیموں پشاور ایس سی اے وارئیرز ایس سی اے ٹائیگرش ایس سی اے وائیٹ اور ایس سی اے بلیو نے آزادی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا، یہ ٹورنامنٹ سینئر کوچ و ایمپائر فخرعالم کی سرپرستی میں جیمخانہ کرکٹ گرؤانڈ پر کھیلا گیا،
تمام میچز میں جونئیرز نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کیا، ایس سی اے وائیٹ اور ایس سی اے بلیو اپنی بہترین پرفارمنس کی بدولت فائنل میں پہنچی، فائنل میں ایس سی اے وائیٹ نے مقررہ بیس آورز میں 137 رنز سکور کئے
جس میں حسنین نے شاندار 55 رنز بنائے، جواب میں ایس سی اے بلیو 20 آورز میں 130 رنز ہی بناسکی، حبیب صابری اور فواد نے بالترتیب 3 اور 2 وکٹیں حاصل کی،
آخر میں مہمان خصوصی عتیق الرحمان خلیلزئی نے ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین قاری زید، بہترین باؤلر عمران خان جونئیر بیسٹ بیٹسمین صاحبزادہ محمد سعد اور میں آف دی میچ حسنین کو میڈل پہنائے،
جیتنے والی ٹیم اور رنر آپ کو ٹرافیاں دی گئی، مہمان خصوصی خلیلزئی ماڈل سکول کے سی ای او عتیق الرحمان خلیلزئی نے آپنے خطاب میں کہا کے تمام کلبز کو ایسی سرگرمیاں جاری رکھنی چاہیئے اس سے بچوں کو کھیلنے