شاہین آفریدی تینوں فارمیٹس کی عالمی درجہ بندی میں ٹاپ ٹین میں شامل

شاہین آفریدی کی آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میں 21 رنز کے عوض 2 وکٹوں کی پرفارمنس نے انہیں پلیئر رینکنگ میں 4 درجے ترقی کے بعد 10 ویں پوزیشن پر پہنچنے میں مدد دی ہے۔ بلے بازوں کی رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے تاہم آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی آئی پلیئر آف دی ایئر 2021 کا اعزاز حاصل کرنے والے محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں ۔واحد ٹی ٹونٹی میچ نہ کھیلنے والے جوش ہیزل ووڈ بھی ایک درجے تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں جب کہ برطانوی لیگ سپنر عادل رشید نے دوسری پوزیشن سنبھال لی ہے۔

 

جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کے اختتام کے بعد ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں بھی کچھ ہلچل دیکھنے کو ملی۔کیشو مہاراج بولرز کی درجہ بندی میں 21 ویں اور آل رائونڈرز میں 13 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ان کے ساتھی سپنر سائمن ہارمر بھی بولرز کی درجہ بندی میں 26 درجے ترقی کرکے 54ویں نمبر پر آگئے۔ آف سپنر 13 وکٹوں کے ساتھ مہاراج (16) کے بعد سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے باولر بنے۔

error: Content is protected !!