سندھ حکومت نے پاکستان نیشنل گیمز جنوری کے آخر یا فروری کے شروعات میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے.
کراچی (31 جولائی 2024) سندھ حکومت نے پاکستان نیشنل گیمز جنوری کے آخر یا فروری کے شروعات میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے.
اس سلسلے میں وزیر کھیل امور نوجوانان سردار محمد بخش مہر کی صدارت سندھ میں نیشنل گیمز کرانے سےمتعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکریٹری کھیل جلاالدین مہر، سندھ اولمپکس کےسیکریٹری احمدعلی راجپوت، محمد اصغر بلوچ اور شیخ شکیل شریک ہوئے.
اجلاس میں صوبہ میں نیشنل گیمز منعقد کرانے سے متعلق سیکریٹری کھیل و دیگر نے صوبائی وزیرکو تفصیلی بریفنگ دی. وزیر کھیل امور نوجوانان سردار محمد بخش خان مہر نے کہا کہ سندھ حکومت کی پوری کوشش ہےکہ پاکستان نیشنل گیمز جنوری کے آخر یا فروری کے شروعات میں کراچی میں کرائے جائیں،
جس میں مختلف اسپورٹس کے ایونٹ ہونگے، کیوں کہ نیشنل گیمز صوبہ سندھ کو الاٹ ہوئے ہیں، جس کے لئے سندھ حکومت تیاری کررہی ہے، نینشل گیمز کرانا سندھ حکومت کے لئے بڑی کامیابی اور اعزاز کی بات ہوگی،
ہمیں اس پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے.صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ پاکستان نینشل گیمز کرانے سے متعلق محکمہ کھیل کو ہدایت کردی ہےکہ وہ وینیو، ٹرانسپورٹ، مینجنمنٹ اور سلیکشن کمیٹیز بنائے،
نیشنل گیمز کرانے سے متعلق گرانٹ کے لئے وزیراعلی سندھ سے بات کرونگا،پاکستان نیشنل گیمز میں کھلاڑیوں کی سلیکشن میرٹ کی بنیاد پر کی جائے گی اور پوری کوشش ہوگی کہ سندھ کے کھلاڑی نمبر ون آئیں.