بین الاقوامی امن وکھیل کانفرنس،خیبرپختونخوا کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں ایوارڈزکی تقسیم


قائم مقام گورنر خیبرپختونخوا و سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد خان نے کہاکہ صوبے میں کھلاڑیوں اور کھیلوں کیلئے کی جانے والی کوششیں کسی سے پوشیدہ نہیں۔ خیبرپختونخوا سپورٹس رائیٹرز ایسوسی ایشن، پاکستان سپورٹس فیڈریشن اور صحافی ہرمیدان میں کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بین الاقوامی امن و کھیل کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹرمحمد علی سیف، انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا پولیس معظم جان انصاری، ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع پیر عبداللہ شاہ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، محکمہ کھیل خیبرپختونخوا، بینک آف خیبر، پاکستان سپورٹس رائیٹرز فیڈریشن اور خیبرپختونخوا سپورٹس رائیٹرز ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مشتاق احمد خان غنی کا کہنا تھا کہ اس پرامن صورتحال تک پہنچنے کیلئے طویل جدوجہد کرنا پڑی۔

 

خیبرپختونخوا میں 2005 سے دہشتگردی شروع ہو گئی تھی اور 15 سالوں کے دوران ہمیں اس جنگ میں 90 ہزار جانوں کی قربانی دینا پڑی۔ آخر کار پاک فوج، پولیس اورعوام کی بیش بہاقربانیوں کی بدولت ہم امن و امان قائم کرنے میں سرخرو ہوئے۔ اسی کی بدولت آج ایشیاء کے تاریخی اور پھولوں کے شہر پشاور میں بین الاقوامی امن و کھیل کانفرنس کا انعقاد ممکن ہو سکا جس میں غیرملکی مندوبین سمیت ملک بھر سے کھیلوں سے وابستہ صحافی شریک ہوئے۔ خیبرپختونخوا نے کھیلوں کے ذریعے ہمیشہ دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے۔

اس موقع پرانہوں نے پشاور میں بین الاقوامی امن و کھیل کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر آرگنائزرز اور انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی۔تقریب میں خیبرپختونخوا سپورٹس رائیٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے غیرملکی مندوبین، بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں اور ان کھلاڑیوں کی آواز اٹھانے والے سپورٹس جرنلسٹ میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔

سپورٹس رائیٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے غیر ملکی مندوبین نیپال سے نیرنجن، سعودیہ عرب کے اواد بن مبارک، سری لنکا کے راماکرشن کاروپائی، ملائیشیاء سے تعلق رکھنے والے اظہر اتن، آزربائیجان سے الدر اسماعیلوف، عمانیوئیل، ہنگری کی آنا زیلاگئی،نرگس محمودزادئے، افغانستان کے سمیع سمیت کھلاڑیوں میں کراٹے کے مرادخان، بیڈمنٹن کے مرادعلی،سکواش کے ناصر اقبال، تائیکوانڈو کی عائشہ آیاز،باکسنگ میں ہادیہ کمال،، ٹیبل ٹینس کے فہد خواجہ، محمد الطاف سائیکلنگ کے محسن خان و دیگرجبکہ سپورٹس رائیٹرز جرنلسٹ میں سینئر صحافی راشد جاوید، امجد عزیز ملک،طاہر منیر اعوان، عاصم شیراز، اعجاز احمد، عرفان موسی زئی، سعد بن اویس، قادر خان، غنی الرحمان،عدنان شاہد، شاہد آفریدی، احتشام بشیر، شہزاد محمود، کاشف الدین سید،سمیت دیگر میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔

error: Content is protected !!