گورنر سندھ سے چیس فیڈریشن آف پاکستان کے وفد کی حنیف قریشی کی سربراہی میں ملاقات

 

گورنر سندھ سے چیس فیڈریشن آف پاکستان کے وفد کی حنیف قریشی کی سربراہی میں ملاقات

صوبہ میں شطرنج کے فروغ،طالب علموں کو اس کھیل کی جانب راغب کرنے کے اقدامات،

کھلاڑیوں کو سہولیات کی فراہمی پر بات چیت

 

 

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے چیس فیڈریشن آف پاکستان کے وفد نے صدر حنیف قریشی کی سربراہی میں گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ وفد میں ایشین یوتھ شطرنج چیمپئن شپ کے لئے سندھ سے منتخب کھلاڑی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں صوبہ میں شطرنج کے فروغ،طالب علموں کو اس کھیل کی جانب راغب کرنے کے اقدامات،کھلاڑیوں کو سہولیات کی فراہمی اور دیگر متعلقہ امور پر بات چیت کی گئی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ جونیئر لیول پر پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی خوش آئند ہے،

انہوں نے کہا کہ شطرنج کا کھیل صوبہ سندھ کی قدیم تاریخ کا اہم حصہ رہا ہے، کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بین الاقوامی سطح کے شطرنج ٹورنامنٹ کے انعقاد میں بھرپور تعاون کروں گا ۔

چیس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر حنیف قریشی نے کہا کہ گذ شتہ ایک سال کے دوران پاکستان کے شطرنج کھلاڑیوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

 

 

error: Content is protected !!