آزادی مارشل آرٹس فیسٹیول کامیابی کے ساتھ اختیام پذیر ہوا
کراچی: سندھ مکسڈ مارشل آرٹس ایسوسیشن اور سندھ جوجٹسو ایسوسیشن کے زیر اہتمام اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے 14 اگست کو، پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر، آزادی مارشل آرٹس فیسٹیول مقابلے کا کامیاب انعقاد کیا۔
فیسٹول میں مختلف کلبوں اور ٹیموں کے جوجٹسو، مکسڈ مارشل آرٹس اور جوڈو کے کھلاڑیوں نے شرکت کرتے ہوئے کھیل میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ کوچز نے بھی اہم کردار ادا کیا، میچوں کے دوران کھلاڑیوں کو ماہرانہ رہنمائی اور مدد فراہم کی .
پروگرام کے مہمان خصوصی ڈائرکٹر پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر عمران یوسف ان کےہمراہ طارق علی سیکرٹری جنرل پاکستان جوجٹسو فیڈریشن، زولفقار علی صدر پاکستان مکسڈمارشل آرٹس فیڈریشن،
چودھری نطق سی ای او ٹرک کرو، آصف خان سینئر جرنلسٹ، محمد علی ای بی ممبر پاکستان جوڈو فیڈریشن، نظیر خان ایم ایم اے پرو فائٹر، انٹرنیشنل جوجٹسو اتھلیٹس ابو ھریرہ، دلاور خان، اسراء وسیم، کائنات عارف، یوسف علی اور عمر خرم موجودہ تھے۔
مقابلے میں کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا گیا، جنہوں نے رنگ میں اپنی صلاحیتوں اور عزم کا مظاہرہ کیا۔ یہ ایونٹ مارشل آرٹس اسپورٹس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اس میں شامل کھلاڑیوں اور کوچز کی لگن کا ثبوت تھا۔
آخر میں زولفقار علی صدر پاکستان مکسڈمارشل آرٹس فیڈریشن نے بھر پور تعاون پر پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پروگرام کو کامیاب بنانے والے تمام شرکاء، کوچز اور آفیشلز کا شکریہ ادا کیا۔