ہزارہ ریجن کے نامور سکواش کھلاڑی عاصم خان

ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر )ہزارہ ریجن کی مٹی بڑی زرخیز ہے اس نے ہر شعبے میں بڑے بڑے نام پیدا کئے انہی ناموں میں پاکستان کے نامور سکواش پلیئر عاصم خان بھی شامل ہیں انوں نے حال ہی میں ورلڈ رینکنگ میں بہتری کرتے ہوئے 53واں نمبر حاصل کیا اور پاکستان سکواش میں پہلا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر ہونہار کھلاڑی طیب اسلم ہیں عاصم خان نے سال 2019 میں ایشیئن گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ 2022میں ڈی ایچ اے انٹرنیشنل سکواش چمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا

 

 

حال ہی میں امیریکہ میں منعقدہ ہوسٹن اوپن میں سلور میڈل اپنےنام کیا اور اپنی رینکنگ نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا سکواش میں بہتر کی ان کا کہنا تھا کہ انکی کامیابی میں انکے والدین کی دعائوں کا ہاتھ ہے انکا یہ بھی کہنا تھا کہ انکے والد اعظم خان نے انہیں ہر موڑ پر فل سپورٹ کیا اور ہر ممکن مدد کیانکا کہنا تھا کہ اپنی کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی رینکنگ میں مزید بہتری لائیں گے اور ملک و قوم کا نام سکواش کے کھیل میں روشن کریں گے

error: Content is protected !!