الشمس،ٹائیگر اوراسٹار ایف سی کی لیثررلیگز نیشنل چمپئن شپ میں نشست کنفرم

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) الشمس فٹبال کلب،ٹائیگر فٹبال کلب اور اسٹار فٹبال کلب بالترتیب لاڑکانہ، کنڈیارو اور نوشہروفیروز کے نئے سٹی چمپئن بن کرسامنے آئیں ہیں جنہوں نے المہران ایف سی کو 3-1جبکہ سچل فٹبال کلب اور فرینڈ فٹبال کلب کو 0-1کے یکساں اسکور سے شکست دے کر لیثررلیگز سکس اے سائیڈ نیشنل چمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ فاتح ٹیمیں دوسرا سوکا ورلڈ کپ کھیلنے کی دوڑ میں بھی شامل ہوگئی ہیں جواس سال 12اتا 20اکتوبرکویونان کے شہر کریٹ میںکھیلا جائیگا۔سٹی فائنل کھیلنے کیلئے مونسپل اسٹیڈیم لاڑکانہ پر الشمس کلب نے باآسانی المہران ایف سی کو 3-1سے زیر کرکے لاڑکانہ کی سٹی چمپئن ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا ۔ نوشہرہ کے واپڈا فٹبال گراؤنڈ پر اسٹار ایف سی اور فرینڈایف سی باہم مقابل تھیں۔ جہاں اسٹار ایف سی کو 1-0کی فیصلہ کن کامیابی حاصل ہوئی اور بحیثیت نوشہروفیروزچمپئن نیشنل لیگز میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔ ٹائیگر ایف سی کو سچل ایف سی پر 1-0کا غلبہ حاصل رہا ۔سر سٹی گراؤنڈ پر دونوں ٹیموں نے عمدہ کارکردگی سے شائقین فٹبال کو اپنا گرویدہ بنایا۔ ٹائیگر ایف سی کو کنڈیارو چمپئن ہونے کی حیثیت سے نیشنل لیگز میںجگہ حاصل ہوئی۔نیشنل چمپئن شپ اس سال جولائی میں کراچی میں کھیلی جائے گی۔ جہاں76 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی جومتعدد شہروں کی نمائندگی کررہی ہیں۔ نیشنل چمپئن شپ کے اختتام پر ایک قومی چمپئن سامنے آئے گا۔جس کو یونا ن کے شہر کریٹ کا ٹکٹ ملے گااورجسے پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل بھی ہوگا۔چیئرمین ورلڈ گروپ محمود ٹرنک والا کا وژن ہے کہ اسے مزید وسعت دی جائے اور ہر سطح کے کھلاڑی لیثررلیگز کا حصہ بنیں ۔تقریباً 20شہر ایسے ہیں جس میں صرف ایک ایک لیگز منعقد ہوئی ہے ۔بقیہ شہروں میں ایک سے زائد لیگز کا انعقاد کیا گیا ۔12 شہروں میں 76سٹی چمپئن ٹیموں کوگروپ اسٹیج پرکھلایا جائے گا۔بعدازاںٹاپ 20ٹیمیںناک آؤٹ کی بنیاد پر مدمقابل ہونگی۔

error: Content is protected !!