صدر ناصر اسلم راجہ کی زیر صدارت "رسجا” کا ہنگامی اجلاس پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد
راولپنڈی اسلام سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن (رسجا) کا ایک ہنگامی اجلاس راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں زیر صدارت صدر ناصر اسلم راجہ ہوا
جس میں چیرمین رسجا شکیل اعوان ۔چیف کوآرڈینیٹر عبد الجبار فیصل ۔ سیکرٹری طاہر نصیر ملک ۔ سینئر نائب صدر صالح مغل ۔سید فرحان حسین جعفری ۔ذوالفقار بیگ ۔لقمان شاہ ۔وقار احمد خان ۔نواز گوہر ۔ عاصم ریاض اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی
اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر پی آر او شکیل احمد خان نے خصوصی طور پر شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر چیرمین شکیل اعوان نے ایک قرارداد پیش کی جو منظور کرلی گئی ۔
قرارداد میں چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن نقوی میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان کرکٹ بورڈ اور دیگر آفیشلز آف پی سی بی کا شکریہ ادا کیا گیا جہنوں نے ہماری تنظیم کی تجویز پر سپورٹس جرنلسٹ کے لیے طعام کو دوبارہ فعال کرنے کے فیصلے کو سراہا
اجلاس میں سینئر پی آر او پاکستان کرکٹ بورڈ شکیل خان نے رسجا کی جانب سے اظہار تشکر کی قرارداد منظور کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے رسجا کا شکریہ ادا کیا ۔
اجلاس میں کل 23 اگست کو دو جرنلسٹ کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ بھی کیا جو کل 3 بجے میڈیا سینٹر کے حال میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی
جس میں بنگلہ دیش سے آئے ہوئے سپورٹس جرنلسٹ اعصام الحق اور کراچی سے آئے ہوئے سپورٹس جرنلسٹ سید وزیر علی قادری کی خدمات کے پیش نظر انکو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا
اجلاس میں پی سی بی سے مطالبہ کیا گیا کہ ڈی ایس این جی وین کو میڈیا گیٹ تک آنے کی اجازت دی جائے اجلاس کے اختتام پر مرحوم سپورٹس جرنلسٹ اعظم خان نیازی کے لیے فاتحہ خوانی جبکہ زاہد فاروق ملک کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی گئی