ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے سری لنکا کے سکواڈ کا اعلان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے سری لنکا کے سکواڈ کا اعلان کردیا گیا، 15 کھلاڑیوں کے ساتھ 5 اسٹینڈبائی پلیئرز کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم کی قیادت داسون شناکا کریں گے۔ سکواڈ میں گوناتھلاکا، نسانکا، کوشل مینڈس، اسالنکا، راجاپکسا، دھننجایا ڈی سلوا، ہسارنگا، مہیش تھیکشانا میں شامل ہیں۔جیفری وینڈرسے، کرونارتنے، مدھوشانکا اور پرمود مدوشان بھی سری لنکن سکواڈ کا حصہ ہیں۔

 

لہیرو کمارا اور دشمانتا چمیرا کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔اسٹینڈبائی میں شامل ایشن بندارا، دنیش چنیدیمل، بینورا فرنینڈو، نوانیڈو فرنینڈو اور پراوین جیاوکرما ٹیم کے ساتھ سفر کریں گے۔

error: Content is protected !!