اسلامیہ کالج پشاور میں سپورٹس کوٹہ کے تحت داخلےشروع ہے، کرکٹ ٹرائلز 26 اگست کوہونگے
پشاور: اسلامیہ کالج پشاور میں سپورٹس کوٹہ کے تحت داخلے کا آغاز، کرکٹ ٹرائلز 26 اگست کو ہوں گے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے ڈائریکٹر علی ہوتی کے مطابق پشاور کے اس تاریخی تعلیمی ادارے میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو بھی خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔
ہر سال کی طرح امسال بھی اسلامیہ کالج میں کھلاڑیوں کو سپورٹس کوٹہ پر داخلے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔مختلف کھیلوں کے لیے ٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے، اور کرکٹ کے ٹرائلز 26 اگست کو اسلامیہ کالج کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوں گے۔
شیڈول کےمطابق بیڈمنٹن کے ٹرائلز27 اگست، والے بال کے ٹرائلز28 اگسٹ،ہاکی 29اگست،اتھلیٹکس 30اگست،ٹیبل ٹینس ڈوستمبر،فٹبال تین ستمبر،باسکٹ بال چارستمبر اورلان۔ٹینس کھلاڑیوں کے ٹرائلز پانچ ستمبر کو۔لییے جائیں گے۔
اانہوں نے تمام امیدوار جنہوں نے سپورٹس کوٹہ کے تحت داخلے کے لیے درخواست دی ہے، ان سے گزارش ہے کہ وہ 26 اگست کو صبح 8 بجے سے پہلے اسلامیہ کالج کرکٹ گراؤنڈ پہنچیں
اور اپنے تمام ضروری دستاویزات کے ساتھ اپنا کرکٹ سامان، جیسے بیٹ، ہیلمٹ اور دیگر ساز و سامان بھی ہمراہ لائیں۔ اسی طرح تمام کھیلوں میں ٹرائلز دینے والے اپناسپورٹس سامان لیکر أئے۔