کمشنر چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ، نشتر کلب نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) نشتر کلب نے الفلاح کلب کو شکست دے کر کمشنر چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے، میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں جاری ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل مقابلے میں مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر رہیں، میچ ک فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا، جس میں نشتر کلب نے الفلاح کلب کو 4-2 پنلٹی ککس سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، ریفری کے فرائض ضرار پیزادہ کے انجام دیئے جبکہ ان کی معاونت شکیل سینئر اور حارث مشتاق نے کی، کمشنر چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی شوکت علی خان کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے جبکہ دیگر ممبران میں طارق پرویز، خرم فاروقی، راجہ اشتیاق احمد اور اشرف اقبال شامل ہیں۔

error: Content is protected !!