ایس اے ایف نیشنل فزیکل ڈس ایبلٹی گریڈ 2 ٹی ٹوئینٹی کرکٹ چیمپئین شپ کی کے پی اسٹارز سے فتح۔
اینٹ آباد کو 48 رنز سے شکست۔ شکیل کی عمدہ بیٹنگ۔ ارباب ٹاقب میچ وننگ 29 رنز اور 3 وکٹیں لے کر مرد میدان رہے۔ ریجنل ہیڈ پشاور ساجد خان مہمان خصوصی تھے۔
کراچی (اسپورٹس لنک) کے پی کے اسٹارز فزیکل ڈس ایبلیٹی ٹیم نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نیشنل فزیکل ڈس ایبلٹی گریڈ 2 ٹی20 کرکٹ چیمپئن شپ میں فتح حاصل کرلی ۔
شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اورپاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے عدنان کرکٹ گراؤنڈ پشاور میں گریڈ 2 کے مرحلہ کے تیسرے روز ایبٹ آباد پی ڈی ٹیم کو 48 شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
میچ کے آغاز پر سے ریجنل ہیڈ پی پی ڈی سی اے پشاور ساجد خان دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا۔ میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے کے پی اسٹارز پی ڈی کی ٹیم پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 136 بنائے۔
شکیل نے جارحانہ 32 رننز 22 گیندوں پر ن2 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ ارباب ٹاقب نے 33 گیندوں پر 29 رنز میں 3 چوکے اور ایک چھلا لگایا۔
ایبٹ آباد کی جانب سے آفتاب نےعمدہ اسپیل کرتے ہوئے صرف 18 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد حسین اور کلیم نے 2-2 سمیٹیں۔ جواب میں ایبٹ آباد لی ٹیم 88 رنز پر ڈھیر ہوگئ۔ عامر اشفاق نے 38 گیندوں پر 2 چوکوں اور ایک چھکےکی مدد سے 34رنز اسکور کئیے۔
فاتح ٹیم کی جانب سے ارباب ٹاقب تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 23 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو شکار کیا، اسرار اور اسد نے 2-2 وکٹ حاصل کیں۔ ارباب ٹاقب کو آل راونڈ کھیل پر معروف ڈاکٹر فیصل نے پلیئر آف دی میچ قرار دیا۔ اس موقع پر انٹر نیشنل پی ڈی کرکٹر فاسٹ بولر شیر علی بھی موجود تھے