ون ڈے سیریز سے دستبردار ہونے پر نوین الحق نے بگ بیش لیگ احتجاجاً چھوڑ دی

کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان کے کرکٹر نوین الحق نے احتجاجا بگ بیش لیگ چھوڑ دی۔نوین الحق نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اب یہ کہنے کا وقت آ گیا ہے کہ میں بگ بیش لیگ میں حصہ نہیں لوں گا۔انہوں نے لکھا کہ جب تک کرکٹ آسٹریلیا بچکانہ فیصلے ختم نہیں کرے گا بی بی ایل میں شرکت نہیں کروں گا۔نوین الحق نے لکھا کہ پہلے واحد ٹیسٹ میچ سے پیچھے ہٹے اور اب ون ڈے سیریز سے دستبردار ہوگئے۔افغان کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ ایسے ملک کو جسے سپورٹ کی ضرورت ہے آپ ان سے ایک خوشی کی وجہ واپس لے رہے ہیں.واضح رہے کہ آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان ون ڈے کرکٹ سیریز ختم کردی گئی جو کہ مارچ میں شیڈول تھی۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ فیصلہ طالبان کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم اور ملازمت پر پابندی کی وجہ سے کیا گیا۔

error: Content is protected !!