پیرس میں جاری پیرالمپکس میں سعودی عرب کے معذور کھلاڑی نے 100 میٹر ویل چیئر ریس جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
پیرس میں کھیلے جا رہے پیرالمپکس میں سعودی عرب کے کھلاڑی نے تاریخ رقم کر دی اور 100 میٹر ویل چیئر ریس جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
سبق نیوز کے مطابق عبدالرحمان القرشی نے 100 میٹر کی فائنل ریس کے لیے کوالیفائی کیا تھا اور فائنل مقابلے میں یہ ریس 14.57 سیکنڈ میں مکمل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
القرشی جنہوں نے رواں پیرس پیرالمپکس گیمز کی افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کا پرچم بھی اٹھایا تھا۔ اس سے قبل 2020 میں ٹوکیو میں ہونے والے پیرالمپکس میں ویل چیئر ریس میں کانسی کا تمغہ جیت چکے ہیں۔
عبدالرحمن القرشی نے ہانگزو میں 2022 کے ایشین پیرالمپک گیمز میں 100 میٹر ویل چیئر ریس میں گولڈ میڈل اور 2024 کے عالمی پیرالمپک ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں 100 میٹر ریس میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔
پیرالمپکس میں سعودی عرب کی جانب سے عبدالرحمن القرشی کے علاوہ ٹیبل ٹینس پلیئر غالیہ العنزی حسن دوشی (لانگ جمپ)، نور الصانع (100 میٹر)، سارہ الجمعہ (شاٹ پٹ)، علی النخلی ( 100 میٹر اور 200 میٹر)،
عدنان سعید (ویٹ لفٹنگ)، عیاد التریک (تائیکوانڈو) اور احمد الشربتلی (ڈریسیج) مملکت کی نمائندگی کر رہے ہیں۔