سری لنکا نے ایشیا کپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا.

 

 

سری لنکا نے ایشیا کپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، داسن شناکا ٹیم کے کپتان، 

 

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق پاتھم نسانکا، دیموتھ کرونا رتنے، کوشال پریرا، چریتھ اسالانکا اسکوڈ کا حصہ ہیں۔

دھننجیا ڈی سلوا، سدھیرا سماراوکرما، مہیش تھکشانا، دونیتھ ویلالاگے، متھیشا پتھیرانا، کسون راجیتھا، دُشان ہیمانتھا، بنورا فرنینڈو اور پرامود مدوشان بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

 

وانندو ہسارانگا اور دُشمانتھا چمیرا انجری کی وجہ سے اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے۔

سری لنکا ایشیا کپ میں پہلا میچ 31 اگست کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔

 

 

 

error: Content is protected !!