چیمپئنز ون ڈے کپ کا مقصد ڈو میسٹک اور انٹرنیشنل کا فرق کم کرنا ہے ; ندیم خان

چیمپئنز ون ڈے کپ کا مقصد ڈو میسٹک اور انٹرنیشنل کا فرق کم کرنا ہے۔ ندیم خان۔

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر چیمپئنز ون ڈے کپ

چیمپئنز ٹرافی کے تناظر میں اس ٹورنامنٹ کی بڑی اہمیت ہے۔ ندیم خان

لاہور 7ستمبر۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس/ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر چیمپئنز ون ڈے کپ، سابق ٹیسٹ کرکٹر ندیم خان کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ میں بہترین کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں

اور اس ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ کے درمیان جو فرق ہے اسے کم کرنے میں یہ ٹورنامنٹ اپنا کردار ادا کرے۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ 12ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہورہا ہے جس میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ندیم خان نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو ملک میں موجود پانچ اکیڈمیز سے منسلک کردیا گیا ہے۔ ان پانچوں ٹیموں کو بہترین کوچنگ اسٹاف مہیا کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے ان ٹیموں کے لئے ہائی پروفائل مینٹورز بھی رکھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے پیش نظر اس چیمپئنز کپ کی اہمیت بہت زیادہ ہے کیونکہ اس ٹورنامنٹ سے ہمیں چیمپئنز ٹرافی کے لئے اچھے کھلاڑی مل سکیں گے۔

ندیم خان نے کہا کہ وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن بھی چیمپئنز کپ کے دوران موجود ہونگے کیونکہ انہوں نے اس سے قبل پاکستان میں کام نہیں کیا ہے لہذا انہیں خود اپنی نظروں کے سامنے کھلاڑیوں کو کھیلتا دیکھنے کا موقع ملے گا اور انہیں بینچ اسٹرینتھ اور مستقبل کے کھلاڑیوں کے بارے میں پتہ چل سکے گا۔

ندیم خان کا کہنا ہے کہ اس ٹورنامنٹ اور چیمپئنز ٹرافی کے درمیان جو ون ڈے انٹرنیشنل ہیں ان میں بھی ان کھلاڑیوں کو ایکسپوژر مل سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز کپ میں ایسے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے کہ وہ طویل عرصہ پاکستان کرکٹ کی خدمت کرسکیں ۔ان میں سینئراور نوجوان کرکٹرز بھی شامل ہیں

ندیم خان نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ہماری توجہ پاکستان مینز ٹیم ہے جس کے بعد ویمنز اور انڈر 19 ٹیم کو بھی ایک اکیڈمی سے منسلک کردیا جائے گا۔ ہمارا مقصد یہ ہے ہمارے کھلاڑیوں کو ان پانچ بہترین اکیڈمیز میں ٹریننگ کی سہولتیں مل سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کرکٹ کا ڈھانچہ کلب کرکٹ سے شروع ہوتا ہے اور پھر وہ ڈسٹرکٹ اور ریجن سے ہوتا ہوا اوپر تک آتا ہے جس میں پاکستان شاہینز شامل ہے۔ مقصد یہی ہےکہ ٹیلنٹ ضائع نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں جب بھی کرکٹ ہوتی ہے بہت زیادہ کراؤڈ آتا ہے۔ اقبال اسٹیڈیم کی حالت بھی بہت بہتر کی گئی ہے ۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport