گوہاٹی کرکٹ سٹیڈیم میں غنڈہ راج: میچ کے دوران فائرنگ اور تشدد

گوہاٹی کرکٹ سٹیڈیم میں غنڈہ راج: میچ کے دوران فائرنگ اور تشدد

گوہاٹی کرکٹ سٹیڈیم صوابی میں گذشتہ روز شام 6 بجے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جب 10 مسلح غنڈوں نے چارباغ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑی پر کرکٹ بیٹ اور ڈنڈوں سے بے رحمانہ تشدد کیا۔

تشدد کے بعد حملہ آوروں نے کلاشنکوف اور پستول سے فائرنگ کرکے نوجوان کو شدید زخمی کر دیا۔

میدان میں موجود تماشائیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ایک کھلاڑی نے فوری طور پر صوابی پولیس ہیلپ لائن پر ایمرجنسی کال کی، لیکن پولیس کی جانب سے کوئی فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

جب حالات قابو میں آئے تو پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔ اس واقعے نے نہ صرف کھیل کے میدان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ سکیورٹی کے شدید مسائل بھی سامنے لائے ہیں۔

ایسے حالات میں سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا اس طرح کی بدامنی کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے ہیروز گوہاٹی کرکٹ گراونڈ میں آ کر کھیلنے کی جرات کریں گے؟

تاحال اس حوالے سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کا موقف سامنے نہیں آیا ، نہ ہی اس حوالے سے کوئی اقدام اٹھایا گیا ہے

تعارف: News Editor