34 ویں نیشنل گیمز کی مشعل پشاور پہنچ گئی

 

34 ویں نیشنل گیمز کی مشعل پشاور پہنچ گئی،سپورٹس کمپلیکس میں پروقار تقریب

34 ویں نیشنل گیمز کی مشعل باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر پہنچ گئی جس کو ہاکی اولمپین رحیم خان،خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ذولفقار علی بٹ،

ڈپٹی چیف ڈی میشن خیبرپختونخوا الیاس آفریدی، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن جمشید بلوچ،ایڈمن آفیسر سید جعفر شاہ،تحسین اللہ،اولمپک کے دوسرے عہدیداروں سمیت قومی کھلاڑیوں نے وصول کیا۔

 

مشعل کو بعد ازاں پشاور سپورٹس کمپلیکس لایا گیا جہاں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے کھیل ڈاکٹر ریاض انور نے مشعل وصول کی جہاں رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیاگیا

جس میں ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس حمید اللہ، ڈائریکٹر آپریشن عزیز اللہ، اے ڈی فنانس امجد اقبال پاکستان کے انٹر نیشنل ایتھلیٹس سمیت آرگنائزر اور صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدہداران نے شرکت کی،

پشاور سپورٹس کمپلیکس میں مشعل انٹر نیشنل ایتھلیٹ مراد، ٹینس سٹار ثاقب عمر، عاقب عمر، شعیب خان، حامد اسرار، اسرار گل، وانیا، آرچری چیمپئن مہوش، باکسنگ کی انٹر نیشنل گولڈ میڈلسٹ ہادیہ، ریسلنگ کے انٹر نیشنل گولڈ میڈلسٹ نعمت اللہ، ایتھلیٹکس کے نوراسلم آفریدی، تائیکوانڈو کے عثمان اکبر، آفتا ب حسین،جمناسٹک کی عائشہ، پاکستان والی بال ٹیم کے عنایت اللہ، شاکر اللہ، آرچری کے وجاہت علی، سکواش کے احمد ریان اور سیف گیمز گولڈ میڈلسٹ بحرکرم نے تقریب کے پنڈال تک پہنچائی،

وزیر اعلی ٰ کے مشیر برائے کھیل ڈاکٹر ریاض انور نے کہا کہ کھیل ترجیحات میں سرفہرست ہیں، اور نیشنل گیمز کیلئے مطلوبہ فنڈ کی منظور ی دی جاچکی ہے،

انہوں نے اعلان کیا کہ گیمز کے میڈلز ونرز کو نقدانعامات سے نوازا جائیگا، صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ نے کہا کہ ہمارا دستہ ان گیمز میں بھرپور شرکت کررہا ہے اور کھلاڑی میڈلز جیت واپس آئیں گے ان کو تمام بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں،

مشعل آج‘ آٹھ مئی کو پی اے ایف ہیڈ کوارٹر پشاور میں لائی جائے گی جہاں سے دوبارہ پشاور سپورٹس کمپلیکس جائے گی اور وہاں سے تانگوں کے ذریعے مشعل کو پورے پشاور شہر میں مختلف بازاروں میں لے جایا جائے گا

جس کا مقصد عوام کو قائداعظم محمد علی جناح کی جانب سے شروع کی جانیوالی گیمز کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے

پشاور کے مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی یہ مشعل گورنر ہاؤس اورآخر میں پشاور سپورٹس کمپلیکس آئے گی نو مئی کو مشعل خیرآباد پل پر پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے حوالے کی جائے گی‘

خیبرپختونخوا کا پہلا دستہ گیمز میں شرکت کیلئے گیارہ مئی کوئٹہ روانہ ہوگا جبکہ دوسرا دستہ بیس مئی کو کوئٹہ جائیگا

 

 

error: Content is protected !!