بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ کے فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گئی۔
20 سے 29 ستمبر کے درمیان ہونے والے میچوں کے تمام انکلوژرز کے ٹکٹ آج سے PCB.tcs.com.pk پر آن لائن دستیاب ہیں۔
فزیکل ٹکٹ بھی آج سے فیصل آباد کے مختلف ٹی سی ایس آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہیں۔
—————————
فیصل آباد، 18 ستمبر ; نوازگوھر
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں جاری بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ کے فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ آج سے فروخت کیے جا رہے ہیں، آن لائن ٹکٹ pcb.tcs.com.pk پر دستیاب ہیں جبکہ فزیکل ٹکٹ اسٹیڈیم کے قریب نامزد ٹی سی ایس آؤٹ لیٹس اور باکس آفس پر خریدے جا سکتے ہیں۔
اس سے قبل پی سی بی نے ان شائقین کے لیے اسٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان کیا تھا جو فرسٹ کلاس (حنیف محمد، تسلیم عارف، اعجاز احمد جونیئر، مصباح الحق) اور جنرل انکلوژرز (شاہد نذیر، وقار یونس وسیم اکرم اور ظہیرعباس) میں 12 سے 22 ستمبر تک میچز دیکھنا چاہتے تھے۔
فیملیز کی حوصلہ افزائی کے لیے جمعہ 20 ستمبر سے اتوار 22 ستمبر تک ہونے والے ویک اینڈ میچوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ 100 روپے میں دستیاب ہیں جبکہ شائقین فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹ 150 روپے سے خرید سکتے ہیں۔ وی آئی پی انکلوژرز (فضل محمود اور جاوید میانداد) کے ٹکٹ شائقین کے لیے 22 ستمبر تک میچز کے لیے 200 روپے میں دستیاب رہیں گے۔
22 ستمبر تک ہونے والے میچوں کے لیے گیلری کی نشستیں 1600 روپے میں دستیاب ہوں گی۔
24، 25 اور 27 ستمبر کو ہونے والے پلے آف کے لیے جنرل اور فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹ بالترتیب 200 روپے اور 300 روپے میں دستیاب ہوں گے، جبکہ فائنل کے لیے شائقین جنرل انکلوژر کے ٹکٹ 300 روپے اور فرسٹ کلاس میں 400 روپے کے خرید سکتے ہیں۔
تین پلے آف میچوں کے لیے وی آئی پی انکلوژر ٹکٹ شائقین کے لیے 500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔
29 ستمبر کو فائنل کے لیے وی آئی پی ٹکٹ 600 روپے میں دستیاب ہوں گے۔
پلے آف کے لیے ہاسپٹلیٹی گیلری پاسز 2000 روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ فائنل کی قیمت 2500 روپے ہوگی۔