بولٹس، بنگلہ ٹائیگرز، نیویارک لاگوس اور اسیمپ آرمی زیم افرو ٹی 10 کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچ گئے

بولٹس، بنگلہ ٹائیگرز، نیویارک لاگوس اور اسیمپ آرمی زیم افرو ٹی 10 کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچ گئے

ہرارے ( سپورٹس لنک) زیم افرو ٹی 10 کا دوسرا سیزن دوسرے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے ۔ لیگ مرحلے کے آخری روز کیپ ٹاؤن اسیمپ آرمی، نیویارک لاگوس اور جوبرگ بنگلہ ٹائیگرز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔

دوسرے یعنی ناک آوٹ راونڈ کے پہلے کوالیفائرمیں ہرارے بولٹس کا مقابلہ جوبرگ بنگلہ ٹائیگرز سے ہوگا جبکہ ایلیمنیٹر میں نیویارک لاگوس اور کیپ ٹاؤن اسیمپ آرمی مدمقابل ہوں گی۔

پہلے کوالیفائر فاتح ٹیم براہ راست فائنل میں جائے گی جبکہ رنر اپ کا مقابلہ ایلیمنیٹر کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

پہلے میچ میں ڈیوڈ وارنر نے بولاوایو بریو جیگوارز کے لئے 47 رنز بنائے ان کا ساتھ کوبی ہرفٹ نے دیا جنہوں نے 27 رنز کا اضافہ کیا جس کی بدولت جیگوارز نے مقررہ 10 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے۔

اسیمپ آرمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 15 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ڈیوڈ ملان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 48 رنز بنائے جبکہ جیک ٹیلر 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جس سے انہیں 8 وکٹوں سے باآسانی فتح ملی۔

اگلا میچ نیویارک لاگوس اور ڈربن وولوز کے درمیان ہوگا جس میں نیویارک لاگوس نے لیگ مرحلے کا اختتام بڑی جیت کے ساتھ کیا۔

اویشکا فرنینڈو نے 46 اور راسی وان ڈیر ڈوسن نے 23 رنز بنائے جس کے بعد وہ باؤنڈری پر شاندار کیچ پکڑ کر آؤٹ ہو گئے جس کی بدولت نیو یارک لاگوس نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔

ڈربن وولوز زیادہ اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی کیونکہ نیویارک لاگوس نے انہیں قابو میں رکھا وولوز کی جانب سے انسونٹ کایا نے سب سے زیادہ 19 رنز بنائے جبکہ بلیسنگ مزرابانی، بوڈوگوم اکھلیش ریڈی اور جوشوا بشپ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ میچ 53 رنز سے نیویارک لاگوس کے نام رہا۔

ٹورنامنٹ کے آخری لیگ میچ میں ہرارے بولٹس نے جو برگ بنگلہ ٹائیگرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کی۔ لاہیرو میلانتھا نے 32 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جارج مونسی نے 20، داسن شناکا نے 24 اور شبیر رحمان نے 12 گیندوں پر 34 رنز کی اننگز کھیل کر 10 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنائے۔

جواب میں ٹائیگرز کے کپتان کپتان سکندر رضا نے 10 گیندوں پر 38 رنز کی اننگز کھیلی۔ حضرت اللہ زازئی نے 22 اور تاشینگا موسیکیوا کے 18 رنز کی اننگز کھیل کر ٹائیگرز کو 4 وکٹوں سے فتح دلائی۔

تعارف: News Editor