ویسٹ ایشیا بیس بال کپ مین سپرفور مرحلہ کے پہلے روز دونوں میچز بارش کی نذر

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ویسٹ ایشیا بیس بال کپ مین سپرفور مرحلہ کے پہلے روز دونوں میچز بارش کی نذرہوگئے، اب یہ میچز آج (بروزمنگل) ہونگے اوردونوں میچز کی فاتح ٹیمیں فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سیدفخرعلی شاہ نے بتایاکہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں پیر کے روز ٹورنامنٹ کاسپرفور مرحلہ شروع ہوناتھا، دو میچز گزشتہ روز (پیر) جبکہ دو میچز آج (بروزمنگل)ہوناتھے۔

 

 

گزشتہ روز بارش کے باعث گرائونڈ میں پانی جمع ہونے سے سپرفور مرحلہ کے دونوں میچز نہ ہوسکے، اب یہ دونوں میچز آج ہونگے۔ آج پہلا میچ فلسطین اور بنگلہ دیش جبکہ دوسرا میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سپرفور مرحلہ کے آج والے میچز منسوخ کردئیے گئے ہیں اوراب مذکورہ دونوں میچز جیتنے والی ٹیمیں براہ راست کل (یکم فروری) فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

error: Content is protected !!