پریذیڈنٹ ون ڈے کپ : ایس این جی پی ایل ۔ ایشال ایسوسی ایٹس اور اسٹیٹ بینک کی کامیابی

پریذیڈنٹ ون ڈے کپ : ایس این جی پی ایل ۔ ایشال ایسوسی ایٹس اور اسٹیٹ بینک کی کامیابی

معاذ صداقت کی سنچری۔ کاشف بھٹی کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی

لاہور 9 اکتوبر۔ پریذیڈنٹ ون ڈے کپ میں بدھ کے روز کھیلے گئے میچوں میں دفاعی چیمپئن ایس این جی پی ایل ۔ ایشال ایسوسی ایٹس اور اسٹیٹ بینک نے کامیابی حاصل کرلی۔

ان میچوں کی خاص بات کے آر ایل کے معاذ صداقت کی سنچری اور اسٹیٹ بینک کے کاشف بھٹی کے 49 ناٹ آؤٹ اور تین وکٹوں کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی تھی۔

جمخانہ گراؤنڈ لاہور میں ایس این جی پی ایل نے پی ٹی وی کو 93 رنز سے ہرادیا۔

ایس این جی پی ایل نے 45 اوورز کی بیٹنگ میں 9 وکٹوں پر 249 رنز بنائے۔۔حسیب اللہ نے54 رنز اسکور کیے۔ محمد حسنین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پی ٹی وی کی ٹیم 35.5 اوورز میں 9 وکٹوں پر 156 رنز بناسکی۔ امام الحق بیٹنگ کے لیے نہ آسکے۔

صاحبزادہ فرحان نے 58 رنز اسکور کیے۔
قاسم اکرم نے صرف 9 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ایشال ایسوسی ایٹس نے غنی گلاس کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔

غنی گلاس کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 178 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔محسن ریاض 51 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

عثمان طارق نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں ایشال ایسوسی ایٹس نے مطلوبہ اسکور 34 ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
سجاد ابراہیم نے چار چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے61 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ رمیز جونیئر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

ایبٹ آباد اسٹیڈیم ایبٹ آباد میں اسٹیٹ بینک نے کے آر ایل کو 2 وکٹوں سے ہرادیا۔

بارش کے سبب یہ میچ 42 اوورز کا کردیا گیاتھا۔

کے آر ایل نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے۔ معاذ صداقت نے6 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 114 رنز اسکور کیے۔ عامربرکی نے 82 رنز کی اننگز کھیلی جس میں5 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ کاشف بھٹی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

اسٹیٹ بینک نے جواب میں آخری اوور میں جیت کے لیے درکار 12 رنز بناکر کامیابی حاصل کرلی۔ اس جیت کا کریڈٹ کاشف بھٹی کی جارحانہ بیٹنگ کو جاتا ہے جنہوں نے صرف 24گیندوں پر49 رنز اسکور کیے

اور آؤٹ نہیں ہوئے جس میں 4چوکے اور3 چھکے شامل تھے ۔ محمد فیضان نے دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے63 رنز اسکور کیے۔

مختصر اسکور۔
ایس این جی پی ایل 249 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ ( 45 اوورز )۔ حسیب اللہ 54 ۔ محمد حسنین 37 / 3 وکٹ۔

پی ٹی وی 156 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ ( 35.5 اوورز ) ۔صاحبزادہ فرحان 58۔قاسم اکرم 9 / 3 وکٹ

نتیجہ ۔ ایس این جی پی ایل نے 93 رنز سے جیتا۔
———————
غنی گلاس 178 رنز ( 38.4 اوورز ) ۔ محسن ریاض 51 ۔عثمان طارق 48 / 3 وکٹ ۔

ایشال ایسوسی ایٹس 182 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ ( 33.1 اوورز )۔ سجاد ابراہیم 61 ناٹ آؤٹ ۔ رمیز جونیئر44 / 3 وکٹ۔

نتیجہ ۔ ایشال ایسوسی ایٹس نے 5 وکٹوں سے جیتا۔
——————
کے آر ایل 275 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ ( 42 اوورز )۔ معاذ صداقت 114 عامر برکی 82۔ کاشف بھٹی 39 / 3 وکٹ۔

اسٹیٹ بینک 276رنز8 کھلاڑی آؤٹ ( 41.5 اوورز )۔محمد فیضان 63۔ کاشف بھٹی 49 ناٹ آؤٹ ۔

نتیجہ اسٹیٹ بینک نے 2 وکٹوں سے جیتا۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacan4d
bacansport
bacan4d
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacan4d
bacansport
bacansport
xx1toto
bacansport
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacansport
xx1toto
bacan4d
xx1toto
xx1toto
bacan4d
linkbacan4d
bacan4d
bacan4d
bacansports
bacan4d
xx1toto
xx1toto
bacan4d
bacan4d
scatter hitam
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacan4d
bacan4d
xx1toto scatter hitam
xx1toto
bacan4d
bacan4d
bacan4d
ts77casino bet 200
bacansport
aplikasi slot
xx1toto scatter hitam