پہلا مردان اوپن چیس ٹورنامنٹ اختتام پذیر، اختر حسین مردوں کے چمپئن، فریحہ صدیق خواتین میں فاتح
پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) پہلا مردان اوپن چیس ٹورنامنٹ شاندار اختتام پذیر ہوگیا، جس میں ملک بھر سے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔
مردوں کے مقابلے میں اختر حسین چمپئن قرار پائے، جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں فریحہ صدیق نے کامیابی حاصل کی۔ جونئیر کیٹیگری میں راجہ حاتم الرحمن فاتح رہے,
تقریب میں مہمان خصوصی ایم پی اے طارق ہریانی اور ڈپٹی کمشنر مردان بہزادعادل نے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں,جبکہ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مردان کامران خان، صوبائی چیس ایسوسی ایشن کے صدر عمر خان، سیکرٹری کاشف سلیم اور ڈی ایس او سعید اختر بھی موجود تھے۔
صوبائی چیس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے منعقدہ اس میگا ایونٹ میں خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سمیت ملک بھر سے بڑی تعداد میں مرد و خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
مردوں کے مقابلوں میں اختر حسین نے پہلی، احمد نبیل جاوید نے دوسری اور سلمان علی خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ احمد سنیر ندیم چوتھے، خورشید مغل پانچویں اور کامران خان چھٹے نمبر پر رہے۔
خواتین کی کیٹیگری میں فریحہ صدیق نے گولڈ جبکہ عاصمہ رحمن نے سلور میڈل جیتا۔ جونئیر کیٹیگری میں راجہ حاتم الرحمن نے چمپئن ٹرافی اپنے نام کی، حسین حامد دوسرے، محمد وجدان تیسرے اور عابدہ منظور چوتھے نمبر پر رہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر مردان بہزادعادل نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے، اور نوجوانوں کو کھیلوں میں آگے بڑھنے کے بہترین مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شطرنج جیسے کھیل نوجوانوں کی ذہنی نشوونما اور مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
صوبائی چیس ایسوسی ایشن کے صدر عمر خان نے کہا کہ وہ صوبے میں چیس کی ترقی کے لیے بھرپور کام کر رہے ہیں اور اس قسم کے ایونٹس کے ذریعے نوجوان کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر روشناس کرانے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے چیس چمپئن شپ کے انعقادمیں اسسٹنٹ کمشنر کامران خان نے کلیدی رول پلے کیاہے۔کامران خان خودبھی چیس کے بہترین کھلاڑی ہیں۔