نیشنل مینز باسکٹ بال چیمپٸین شپ ; دوسر ے روز چار میچز کھیلے گئے

 

نیشنل مینز باسکٹ بال چیمپٸین شپ کا دوسرا روز چار میچز کھیلے گئے،
پاکستان آ رمی،پاکستان واپڈا،پی او ایف اور لاہور نے اپنے میچ جیت لئے ھیں ۔

 

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل مینز باسکٹ بال چیمپئین شپ گزشتہ روز (منگل) کولاہور گورٸمنٹ کالج یونیورسٹی میں پانچ روزہ چیمپین شپ کے دوسرے روز پاکستان آ رمی نے پاکستان ائر فورس کو 81 کے مقابلے63 سکور سے ہرا دیا۔

آرمی کی جانب سے شہبازعلی نے18،شعیب اسلم نے 15,شیرازاسلم نے 14سکور کئے۔ پی اے ایف کی جانب سےاختر علی ،احمد جان اورعمر جان بہترین سکورر رہے، دوسرے میچ میں واپڈا نے نیوی کو86-40 سکور سے ہرا دیا۔

واپڈا کی جانب سےایم عثمان نے 16,عامر فاروق نے بھی 16،زاہد عارف12سکور کے ساتھ نمایاں رہے۔جبکہ نیوی کی جانب سےبابر منان نے14اورامہنل نے10سکور کیے ۔تیسرے میچ میں پی او ایف نے فیصل آ باد کو84-53 سے شکست دی،

پی او ایف کی جانب سےطیب عباس نے28,اظہار اللہ22،فرخ شیر12رنز بنا کر نمایاں رہے۔

فیصل آ باد کی جانب سےعثمان طالب نے19اوررانااحسان نے10 رنز بنائے دوسرے روز کھیلے گئے چوتھے میچ میں لاہور نے اسلام آباد کو68-54 سکور سے شکست دی۔لاھور کی جانب سے صبور12تیمور 18احمد عباس 14سکور کے ساتھ نمایاں رہے۔

جبکہ اسلام آ باد کی جانب سے علی کاظمی 12اور حارث نے8سکور بنائے۔میچ کوگل جمال،سید عدنان علی شاہ اورغلام محمد نے سپروائز کیا۔ایونٹ میں شریک آٹھ بہترین ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پول “اے “ میں دفاعی چیمپئین پاکستان آرمی، پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (پی او ایف)، اٸیر فورس، فیصل آباد جبکہ پول “بی” میں واپڈا، لاہور، نیوی اور اسلام آبادکی ٹیمیں ایکش میں دکھائی دے رہی ہیں،

پنجاب باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھیلی جانیوالی چیمپٸین شپ کے سیمی فاٸنلز 23نومبر جبکہ چیمپٸین شپ کا فاٸنل 24نومبر کو کھیلا جاٸیگا۔

 

 

 

error: Content is protected !!