آسٹریلیا کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلیے کپتان کون ہوگا ؟

 آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کےلیے وکٹ کیپر اور بیٹر محمد رضوان کو کپتان بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔

آسٹریلیا سے وائٹ بال سیریز میں محمد رضوان کو کپتان بنانے پر غور کیا جا رہا ہے، قومی وائٹ بال سیریز میں محمد حسنین کی واپسی کا امکان ہے۔

آل راؤنڈر عامر جمال اور وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ کو بھی ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کو اگلے ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کےلیے قومی ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے، فائنل اسکواڈ میں فاسٹ بولر محمد حسنین کی واپسی کا امکان ہے۔ 2023 میں آخری ون ڈے کھیلنے والے حسنین نے چیمپئنز کپ اور پریذیڈنٹ کپ میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

4 سے 18 نومبر 2024ء کے دوران جاری رہنے والی سیریز میں 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف اس سیریز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کے سپرد کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے، تاہم اس کا حتمی فیصلہ چیئرمین اور سلیکٹرز کی مشاورت سے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر عامر جمال اور نوجوان وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللّٰہ بھی سلیکشن کمیٹی کی نظروں میں ہیں اور انہیں اسکواڈ میں جگہ دی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئندہ ماہ آسٹریلیا کے دورے پر جانا ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان وائٹ بال سیریز کھیلی جائے گی۔

تعارف: News Editor