شازشی کھلاڑیوں کی چھٹی ,پاکستانی ٹیم و ننگ یونٹ میں تبدیل، ملتان میں انگلینڈ کوشکست
(اصغر علی مبارک)
شازشی کھلاڑیوں کو پاکستانی ٹیم سے نکالے جانے کے بعد پاکستانی ٹیم ایک یونٹ میں تبدیل,
پاکستان نے اسپنرز نعمان علی اور ساجد خان کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 152 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کرنے کے ساتھ ساتھ پونے چار سال بعد ہوم گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ میچ جیتا
قومی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر 1349دن کے بعد فتح ملی ,پاکستان نے ہوم گراونڈ پر اپنا آخری ٹیسٹ میچ فروری 2021 میں جنوبی افریقہ کے خلاف جیتا تھا
پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کے تمام 20 کھلاڑیوں کو اسپنرز ساجد خان اور نعمان علی نے آؤٹ کیاواضح رہے کہ پاکستان نے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلا میچ کھیلنے والے کامران غلام کی سنچری اور صائم ایوب کی 77 رنز کی اننگز کی بدولت 366 رنز بنائے تھے۔
جواب میں بین ڈکٹ کی سنچری کے باوجود انگلینڈ کی ٹیم 291 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور پاکستان نے ساجد خان کی 7 وکٹوں کی بدولت 75 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔
دوسری اننگز میں سلمان علی آغا کی جرات مندانہ نصف سنچری سے تقویت پاتے ہوئے پاکستان نے 221 رنز بنائے تھے اور پہلی اننگز کی برتری کی بدولت انگلینڈ کو فتح کے لیے 297 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پاکستان نے میچ میں 152 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سیریز بھی 1-1 سے برابر کردی۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے دوسری اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے میچ میں مجموعی طور پر 11 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ دوسری اننگز میں دو وکٹیں لینے والے ساجد خان نے بھی میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہو گا راولپنڈی میں بھی ملتان ٹیسٹ کی طرح اسپن وکٹ تیارکرنے کی کوشش کی جارہی ہے
دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابربرابر کی ہے یاد رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی،
راولپنڈی میں روایت سے ہٹ کر تیسرے ٹیسٹ کے لیے اسپن پچ بنانے کی کوشش ہے پچ کوہرممکن ڈرائی رکھنےکے لیےاسکوائر کو بھی ڈرائی رکھا جارہا ہے
سلیکٹر عاقب جاوید پچ کی تیاری دیکھنے کے لیے راولپنڈی آئے انہوں نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف کو خصوصی ہدایات دیں سلیکٹر پنڈی کی پچ سے بھی ہوم ایڈوانٹیج لینے کے خواہشمند ہیں,
پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کے تمام 20 کھلاڑیوں کو اسپنرز ساجد خان اور نعمان علی نے آؤٹ کیا یاد رہے کہ پہلی اننگزساجد خان نے 111 رنز دیکر سات نعمان علی نے بھی 101 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا
نعمان علی نے دوسری اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے میچ میں مجموعی طور پر 11 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ دوسری اننگز میں دو وکٹیں لینے والے ساجد خان نے بھی میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں۔