حارث رؤف پر ہر بار قسمت کی دیوی مہربان کیوں ؟

حارث رؤف پر ہر بار قسمت کی دیوی مہربان کیوں ؟

تحریر ; آصف نواز تنولی

گزشتہ تقریباً دو سالوں سے پاکستان کی وائٹ بال ٹیم نے کافی ناکامیاں دیکھی جہاں پاکستانی بالنگ کا زیادہ قصور بیٹنگ کی نسبت زیادہ تھا ٹی ٹونٹی میں 2 سو پلس جبکہ ونڈے میں 3 سو پلس کرنا کسی بھی ٹیم کے لیے ان کے خلاف ایک آسان چیلنج تھا

ایشاء کپ 2023 ہو یا انڈیا میں ہونے والا عالمی کپ نیوزی لینڈ کی سی ٹیم کی خلاف ہوم ٹی ٹونٹی سیریز ہو یا آئرلینڈ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز ہر جگہ ہمارے بالرز نے مایوس کیا

گوکہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں قومی بالرز نے اچھی بالنگ کی مگر وہاں بھی کنڈینشز بولنگ کے لیے سازگار تھیں ورنہ کھال وہاں بھی تھوڑی بہت اتاری تھی ان کی !

اس ناکام بولنگ لائن اپ میں حارث رؤف شاداب خان محمد نواز کے نام نمایاں تھے جبکہ اسامہ میر نے بھی موقع ملتے ہی کوئی کسر نہیں چھوڑی

شاداب ناقص فارم کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوگیا محمد نواز اور شاداب خان ٹیم کیساتھ ساتھ سینٹرل کنٹریکٹ سے بھی کوچ کرگئے مگر کیا

مجال ہے کسی کو کہ حارث رؤف کو ٹیم سے نکالیں حارث آسٹریلیاء اور زمبابوے کیخلاف دونوں اسکواڈز میں بھی موجود ہے اور ساتھ سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی !

اب اگر کوئی بندہ دلیل کیساتھ مجھے جواب دے کے حارث رؤف کس کارکردگی پر اس سب کے مزے لے رہا ہے ؟

اس نے تو چیمپئن کپ میں بھی کوئی ایسی دھماکے دار پرفامنس نہیں دیکھائی کے ہم کہہ سکیں کے ہاں اس کارکردگی پر حارث کو سب کچھ سے نوازا جارہا ہے !

عاقب جاوید کے آنے کے اگر فوائد ہیں تو ساتھ نقصانات بھی ہیں آسٹریلیاء اور زمبابوے کیخلاف ہونے والی سیریز کے لیے 7 لڑکے لاہور قلندررز سے چنے گئے ہیں

جس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کے عاقب باز کے آنے سے اس کی فرنچائز کے لڑکوں کو کتنا فایدہ ہوا باقی حارث رؤف کی پیٹھ پر بھی مجھے لاہور قلندرز کے ہاتھ ہی نظر آرہے ہیں ورنہ اس فارم کیساتھ یہ جگہ وہ ڈیزرو نہیں کرتے !

آپ حارث رؤف کی شمولیت کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں ہمیں کمنٹ سیکشن میں بتائیں !

تعارف: News Editor