آئی ایل ٹی 20 ، ایمریٹس پلے آف میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی

 

آئی ایل ٹی 20 ، ایمریٹس پلے آف میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی

آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 میں ایم آئی ایمریٹس نے اپنی بالادستی برقرار رکھتے ہوئے زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈیزرٹ وائپرز کو 30 رنز سے شکست دیکر پلے آف میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

کوشل پریرا کی 65 رنز کی شاندار اننگز اور نکولس پورن (39) کی شاندار اننگز کی بدولت ایم آئی ایمریٹس نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔ امباتی رائیڈو نے بھی 44 رنز بنانے کے ساتھ اس ٹیم کے لئے بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

وائپرزکی رنز بنانے کی کوشش تیز نہ ہوسکی ایم آئی ایمریٹس کی نپی تلی باؤلنگ کی وجہ سے وائپرز وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔

فضل الحق فاروقی نے 31 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں چار اوورز میں کولن منرو، ایڈم ہوز، اعظم خان اور لیوک ووڈ کو آؤٹ کرکے ڈیزرٹ وائپرز کو مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز تک محدود کر دیا۔ نکولس پورن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا

 

error: Content is protected !!