کھیلتا پنجاب کھیلوں کے مقابلوں کی شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب
راولپنڈی، سپورٹس لنک
شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس کرکٹ سٹیدیم روڈ پرڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدائت پر کھیلتا پنجاب کھیلوں کے مقابلوں کی افتتاحی تقریب کا شاندار اور رنگا رنگ پروگرام منعقد کیا گیا
جس کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی راجہ عبدا لحنیف ایڈوکیٹ اور اے ڈی سی جی ڈاکٹر حسان طارق تھے۔ایم پی اے راجہ عبدالحنیف نے کھیلتا پنجاب کھیلوں کے مقابلے کا افتتاح کیا
اور اور اپنے خطاب میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے کھیلوں کے ذریعے صحت مند اور کھیلتا پنجاب کے وژن کو سراہا انہوں نے کہا کہ کہ وزیر اعلی پنجاب نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بے انتہا محنت کر رہی ہیں
اور کھیلوں کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے سرگرم عمل ہیں ان کی دلی خواہش ہے کہ پنجاب کا نوجوان کھیلوں میں نا صرف پورے پاکستان میں پنجاب کا نام روشن کرے بلکہ بین الاقوامی کھیلوں میں بھی پاکستان کا نام روشن کرے۔
تقریب کے منتظمین ڈویژنل سپورٹس آفیسر وحید احمد، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی، پنجاب کے سینئر کوچ محمد اعجاز، شفقت نیازی،محمد ساجد، بیڈ منٹن کوچ مطاہر سہیل،عبدالرشید نے مختلف مقابلوں کی تفصیل سے آگاہ کیا
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے بتایا کہ کھیلتا پنجاب کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن آن لائن کی گئی تھی جس میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ سے ساڑھے بارہ سو کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ کھیلتا پنجاب میں اتھلیٹکس، بیڈ منٹن، کبڈی، ہاکی، کرکٹ ٹیپ بال کے مقابلے شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ لیول پر پہلی اور دوسری پوزیشن جیتنے والے کھلاڑیوں کے لئے مجموعی طور پر چودہ لاکھ روپے کیش انعامات رکھے گئے ہیں اور یہ جیتنے والے کھلاڑی ڈویژنل لیول پر اپنے دسٹرکٹ کی نمائندگی کریں گے۔
آخر میں مہمان خصوصی راجہ عبدالحنیف اور اے ڈی سی جی ڈاکٹر حسان طارق تقریب میں شریک تمام کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔