ایلن بارڈر کی وجہ سے اپنا بیٹنگ سٹائنل تبدیل کیا،مائیکل ہسے

آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بلے باز مائیکل ہسے کا کہنا ہے کہ وہ سابق آسڑیلوی بلے باز ایلن بارڈر میرے ہیرو ہیں اور ان سے میں اس قدر متاثر تھا کہ میں نے اپنا بیٹنگ سٹائل ہی تبدیل کرلیا، مائیکل ہسے کا کہنا ہے کہ کیونکہ ایلن بارڈر بائیں ہاتھ کے بلے باز تھے لہٰذا میں نے بھی اپنے قدرتی دائیں ہاتھ کی بجائے بائیں ہاتھ سے کھیلنے لگا ، مائیکل ہسے جنہوں نے آسڑیلیا کی جانب سے 79 ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے 51.52 کی اوسط سے 6200رنز سکور کر رکھے ہیں نے بتایا کہ جب ان کی عمر آٹھ نو سال تھی تو اس وقت ایلن بارڈر میرا ہیرو تھا کیونکہ بارڈر بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتا اور میں دائیں ہاتھ سے لہٰذا میں نے بھی اپنا بیٹنگ سٹائل دائیں سے بائیں کرلیا تھا۔

error: Content is protected !!