کھیلتا پنجاب گیمز پنجاب بھر میں جوش و خروش کے ساتھ جاری

راولپنڈی،(رپورٹ ; ذوالفقار علی خان)

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن پر کھیلتا پنجاب گیمز پنجاب بھر میں جوش و خروش کے ساتھ جاری ہیں اس سلسلے میں راولپنڈی کے شہناز شیخ اسٹرو ٹرف ہاکی سٹیڈیم اور میونسپل سٹیڈیم میں ہاکی بوائز ایند گرلز اور فٹبال ڈویژنل لیول کے مقابلے منعقد ہوئے

ان مقابلوں کے مہمان خصوصی وزیر اعلی پنجاب انسپکشن ٹیم کے چئیرمین ممبر صوبائی اسمبلی راجہ عبدالحنیف نے ہاکی اور فٹ بال کے مقابلوں کا افتتاح کیا

ان کے ساتھ ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری وحیداحمد، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی،ڈائیریکٹر ہائیر ایجوکیش یاسین خان بلوچ،سابق وائس چئیر صابر صدیقی،پرونشل کوچ محمد اعجاز،فوکل پرسن صنوبر گل اور ہاکی اور فٹ بال کے سینئر پلیئر ز بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مہمان خصوصی وزیر اعلی پنجاب انسپکشن ٹیم کے چئیرمین ممبر صوبائی اسمبلی راجہ عبدالحنیف نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے مایوسی کا شکار نوجوانوں اوروڈیو اور موبائل گیمز میں الجھے ہوئے نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان اور صحت مند سرگرمیوں کی جانب لانے کے لئے انتہائی اہم اقدامات کئے ہیں

یہ ان کا ویژن ہے کہ ہم آج ایک عرصہ سے بند پڑے کھیلوں کے میدانوں کو ایک بار پھر سے آباد دیکھ رہے ہیں۔اتنی کثیر تعداد میں کھلاڑیوں کا مختلف کھیلوں میں حصہ لینا بھی ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے

اس وقت پورے پنجاب میں نوجوان لڑکے اور لڑکیا مختلف کھیلوں میں حصہ لے کر اپنے فن کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ان ہی کھیل کے میدانوں اور اسی کھیلتا پنجاب سے ابھرنے والے ہمارے کھلاڑی آنے والی کل ہمارے قومی کھیلوں کا سرمایہ ہوں گے یہ ہی نوجوان لڑکے اور لڑکیا ہمارے انٹر نیشنل ہیروز ہوں گے

اور ناصرف پاکستان میں بلکہ بین الاقوامی مقابلوں میں بھی ہمارا سر فخر سے بلند کریں گے اور اسی ویژن اسی سوچ کو لیکر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ نے پورے پنجاب کے لئے کھیلتا پنجاب گیمز پروگرام ترتیب دیا ہے

انہوں نے کہا کہ پنجاب کھیلے گا تو پنجاب صحت مند ہوگا اور آگے بڑھے گا پنجاب حکومت کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے بیش قیمت انعامات دئیے جا رہے ہیں

اب ہمارے نوجوان کھلاڑیوں پر لازم ہے کہ ان مقابلوں کے بعد بھی اپنی گیمز جاری رکھیں پنجاب اور خاص طور پر راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے جتنے سپورٹس کمپلیکس،کرکٹ گراونڈ اور ہاکی کے آسٹرو ٹرف میدان بنائے ہیں ہم راولپنڈی کے کھلاڑیوں پر لازم ہے کہ ان میدانوں کو آباد رکھیں اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کو آگے لیکر چلیں۔

تعارف: News Editor