چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر دئبی روانہ

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر دئبی روانہ

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی دئبی میں آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کریں گے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ہیڈکوارٹرز میں محسن نقوی بورڈ میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ پی سی بی کا چیئرمین منتخب ہونے کے بعد پہلی بار وہ کسی آئی سی سی میٹنگ میں شریک ہوں گے۔

اس اجلاس میں رواں سال جون میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں اور انتظامات پر بریفینگ ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔ کرکٹ سے متعلقہ دوسرے امور بھی زیر بحث آئیں گے۔

پاکستان کی میزبانی میں اگلے سال شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر بات بھی ہوگی۔ دبئی میں چیف ایگزیکٹو میٹنگ کے لیے پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر پہلے سے موجود ہیں۔

error: Content is protected !!