آسٹریلین فٹبال لیگ ایشیا کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز ,لاؤس، تھائی لینڈ کو شکست

آسٹریلین فٹبال لیگ ایشیا کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز ,لاؤس، تھائی لینڈ کو شکست

(اصغر علی مبارک/سپورٹس رپورٹر)

اسلام آباد; ویتنام میں جاری آسٹریلین فٹ بال لیگ (اے ایف ایل) ایشیا کپ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے پہلے دو میچز بڑے مارجن سے جیت لئے۔

پاکستان ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں لاؤس کو 85 – 21 اور دوسرے میچ میں تھائی لینڈ کو 112 – 16 گول سے شکست دی۔
پاکستانی ٹیم کے آسٹریلوی کوچز مائیکل گیلس،

فرید احمد اور عرفان خان نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ قومی ٹیم اپنے آنے والے میچوں میں بھی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھے گی اور سبز ہلالی پرچم کو سربلند رکھے گی اور انشاء اللہ ایک بار پھر ایشیاء کپ پاکستان لائیں گے۔

اے ایف ایل پاکستان کے سیکرٹری جنرل چوہدری ذوالفقار علی نے آسٹریلین فٹبال لیگ ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی پر قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا

اور کپتان احسن علی اور دیگر کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یوتھ ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس (اے ایف ایل) یس) ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) راولپنڈی انہیں ایشیا کپ جیتنے پر قیمتی انعامات سے نوازے گی۔

اے ایف ایل پاکستان کے صدر سردار طارق نے بھی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مبارکباد دی۔

تعارف: News Editor