قائداعظم گیمز‘خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں نے 44 میڈل جیت لئے
اسلام آباد ; رپورٹ ; نوازگوھر
قائد اعظم گیمز میں خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور کے پی نے مزید میڈل حاصل کئے ہیں،گزشتہ روز کھیلے گئے مختلف مقابلوں میں خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں مجموعی طور پر 60 میڈلز جیتے جن میں 11 گولڈ، 23 سلور، اور 26 برانز میڈلز شامل
جناح سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہ قائد اعظم گیمز میں خیبرپختونخوا مردوں کی والی بال ٹیم نے پنجاب کو 0-3 سے شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا‘
مردوں کے بیڈ منٹن مقابلوں میں خیبرپختونخوا نے پنجاب کو تین صفر سے ہرا کر گولڈ میڈل جیتا جبکہ خواتین ٹیم نے برانز میڈل اپنے نام کیا‘ سکواش ایونٹ میں خواتین نے گولڈ جبکہ مردوں نے سلور میڈل حاصل کیا،
جوڈو کے مقابلوں میں مردوں نے4 گولڈ‘دو سلور اورچھ براونز جبکہ خواتین میں بھی ایک گولڈ دو سلور میڈلز اپنے نام کئے‘ کراٹے کے مقابلوں میں میل و فیمل ایونٹ میں ایک گولڈ ایک سلور اور دو برانز میڈل جیت لئے،
جبکہ ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں خواتین جیولن تھرو میں گولڈ، سو میٹر ہرڈلز ریس میں سلور میڈل حاصل کرلیا،مردوں نے جیولن تھرو میں گولڈ،4سو ریلے میں گولڈ،
چارسو فلیٹ ریس میں گولڈ اور براونز،سو اور دو سو میٹر ریس میں سلور میڈلز جبکہ 110 میٹر ہرڈلز اور 1500 میٹر ریس میں براو ¿نز میڈلز اپنے نام کئے، کے پی نے ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں ایک سلور اور دو براونز میڈل جیت لئے ،
کے پی کے پہلوان ریسلنگ کے ایونٹ میں 6 سلور اور 2 براونز میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے‘ مردوں کی ہاکی ٹیم نے بھی پنجاب کو 3-5 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا
جبکہ خواتین ہاکی ٹیم نے بلوچستان کو 0-7 سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔باکسنگ میں ایک سلور دو براﺅنز میڈلز اپنے نام کئے ، مردوں کے فٹبال اور ہاکی میں خیبرپختونخوا نے فائنل کیلئے کوالفائی کرلیا ۔