پی ایس ایل 5،لاہور قلندرز کے کرس لین کی خدمات سے محروم ہونے کا خدشہ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرزکے لیے بری خبر آگئی ، پی ایس ایل5میں فرنچائز کے سٹار کھلاڑی آسٹریلیاکے کرس لین کی شمولیت پر تاحال سوالیہ نشان موجود ہیں ۔ تفصیلات کے دنیائے کرکٹ کے جارح مزاج بلے باز کرس لین کے بارے میں پاکستانی شائقین کرکٹ کو بری خبر سنائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل5کے لیے اپنا نام دینے کے باوجود آسٹریلیوی بلے باز تاحال مکمل پی ایس ایل پاکستان میں کھیلنے کے حوالے سے کشمکش کا شکار ہے اور اس بات کا امکان بھی موجود ہے کہ وہ پی ایس ایل کھیلنے کے لیے پاکستان آنے سے انکار کردیں۔

ادھر آسٹریلیاجنوبی افریقہ سیریز کا آغاز اگلے ماہ 21 تاریخ سے ہوگا، یہ سیریز عین اس وقت ہوگی جب پاکستان سپر لیگکا آغاز بھی ہو چکا ہو گا، چونکہ ڈیل سٹین جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کا اہم ترین حصہ ہیں، اس لیے اب ان کی پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے امکانات تقریباً ختم ہی ہوگئے ہیں،ڈیل سٹین گزشتہ ماہ ہونے والے ڈرافٹ مرحلے میں پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے تھے۔

مایہ ناز جنوبی افریقی فاسٹ بالر کو پی ایس ایل5 کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈکی جانب سے منتخب کیا گیا تھا۔ ان کے علاوہ جنوبی افریقی بلے باز وین ڈر ڈسن اوربرطانوی آف سپنر معین علی بھی شاید اپنی ملک کی نمائندگی کے باعث مکمل پی ایس ایلنہ کھیل پائیں،انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف 3ون ڈے انٹر نیشنل اور2ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے جو پی ایس ایلکے دوران کھیلی جائے گی جس کے باعث خدشہ ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے برطانوی اوپنر جیسن روئے بھی اپنی فرنچائز کو 2یا3میچز کے بعد چھوڑ کر ملک کی نمائندگی کرنے کے لیے چلے جائیں۔

error: Content is protected !!