پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ سال جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی؟

قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال جنوری میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور نیوزی لینڈ کرکٹ (این سی بی) کے درمیان قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ میں ردو بدل کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ پی سی بی اور این سی بی نے باہمی رضا مندی سے دورہ نیوزی لینڈ کو آئندہ برس کے آغاز میں رکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی اور این سی بی کے درمیان وائٹ بال سیریز کے لیے بات چیت جاری ہے۔ شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ نے آئندہ برس کے اوائل میں پاکستان کی میزبانی کرنی ہے لیکن چیمپئنز ٹرافی سے پہلے جنوری فروری میں سہ فریقی سیریز کا بھی انعقاد کیا جانا ہے۔

ذرائع کے مطابق سہہ فریقی سیریز کی وجہ سے اب قومی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔ این سی بی نے تصدیق کی ہے کہ چند ہفتوں میں سیریز کے معاملات طے پاجائیں گے۔

خیال رہے کہا آئندہ برس ہونے والی پاک نیوزی لینڈ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 3،3 میچز شامل ہیں۔

error: Content is protected !!