پاکستانی کوہ پیما ثمر خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

ثمر خان نے ایشیا سے باہر دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرلی

پاکستانی کوہ پیما ثمر خان نے ایک اور کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے جنوبی امریکا کی بڑی چوٹی کو سر کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق کوہ پیما ثمر خان نے ارجنٹینا میں واقع 6 ہزار 961 میٹر بلند ماؤنٹ اکونکاگوا کو سر کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سخت موسم اور تیز ہواؤں میں چوٹی سر کرنا بہت بڑا چیلنج تھا، خدا کا شکر ہے سخت موسم اور مشکل حالات کے باوجود چوٹی سر کرنے میں کامیاب ہوئی۔

واضح رہے کہ ماؤنٹ اکونکاگوا ایشیا سے باہر دنیا کی بلند ترین چوٹی ہے۔

تعارف: News Editor