کرکٹ

پاکستانی بیٹسمین خوشدل خان ان فٹ،تین ہفتوں کیلئے کرکٹ سے باہر

ڈربی (جی سی این رپورٹ)دورہ انگلینڈ کے موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا، بائیں ہاتھ کے بیٹسمین خوشدل شاہ تین ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئےہیں۔ ڈربی میں جاری ہفتے کو ہونے والے نیٹ سیشن میں بیٹنگ کے دوران گیند لگنے کے باعث نوجوان بیٹسمین کے بائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہوگیا تھا۔

خوشدل شاہ فی الحال ڈربی میں جاری چار روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں شرکت نہیں کررہے ہیں۔ اب انجری کے باعث وہ 24 جولائی سے شروع ہونے والے دوسرے چار روزہ پریکٹس میچ کی سلیکشن کے لیے بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔چونکہ ناخن پر چوٹ نہیں آئی لہٰذا آرتھوپیڈک سرجن، ٹیم فیزیشن اور ٹیم فزیو تھراپسٹ پرامید ہیں کہ خوشدل شاہ آئندہ ہفتے کے آخر میں فزیکل ٹریننگ کا آغاز کردیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!