کرکٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان بھارت میچ کے تمام ٹکٹ گھنٹوں میں فروخت

دبئی (آن لائن )پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں ہونے والے میچ کے ٹکٹ چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئے۔آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا ہے، پاکستان اور بھارت کے میچز کے ٹکٹس فروخت ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شائقین کرکٹ نے پاک بھارت میچ کی ایڈوانس بکنگ کروائی ہوئی تھی، ایونٹ کے 2 لاکھ سے زائد ٹکٹس ایڈوانس بکنگ پر فروخت ہوئے۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 23 اکتوبر کو میلبرون کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!