شان مسعود سے متنازع سوالات پوچھنے پر رمیز راجہ کی وضاحت

Written by

in

کرکٹ کمنٹیٹر اور سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود سے انٹرویو کے دوران متنازع سوالات پوچھنے پر وضاحت دے دی۔

یوٹیوب پر اپنے وی لاگ میں رمیز راجا نے کہا کہ کھلاڑیوں سے سوال کرنا ان کا حق ہے، سوال پوچھ کر شان مسعود کو نیچا دکھانا ان کا مقصد نہیں تھا۔ ’کسی نے میرا مکمل انٹرویو نہیں دیکھا تو میں اس بارے بات نہیں کروں گا، شان مسعود میرے بیٹے کی عمر کے ہیں، ان سے بیٹنگ سے متعلق بات ہوتی رہتی تھی۔‘

انکا کہنا تھا کہ ایک جیت کے بعد ہم بھول جاتے ہیں کہ بہت منزلیں طے کرنی ہیں، پاکستان چھ ٹیسٹ میچز ہارا تو میں نے نہیں کہا کہ شان مسعود کو ہٹا دیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی باتوں پر دھیان نہیں دیتا، مجھ پر دباؤ رکھنے کیلئے سیاست کی جاتی ہے۔ جو لوگ کرکٹ نہیں کھیلے وہ کرکٹ پر بات کرتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کرکٹ زندہ ہی سوشل میڈیا پر ہے۔

error: Content is protected !!