بینک الفلاح 62ویں نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ آج سے لاہور میں شروع ہو رہی ہے۔
ٹورنامنٹ میں دس غیرملکی کھلاڑی شامل ہیں جن میں ارجنٹائن، انگلینڈ، سپین کے کھلاڑی شامل ہیں۔

بینک الفلاح 62ویں نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ آج سے لاہور میں شروع ہو رہی ہے۔
لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام بینک الفلاح 62 ویں نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2025ء آج بروز منگل سے لاہور پولو کلب میں شروع ہوگا۔
اس بات کا اعلان کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون نے بینک الفلاح سفیان یونس جی ایم سنٹرل، رضوان سلیم خان ایریا مینجر، عاطف غفور سینئر مارکیٹنگ مینجر، کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر نصیر احمد اور فیروزگلزار کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا۔
اعظم حیات نون کا کہنا تھا کہ نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ پاکستان پولو کا سب سے اہم اور بڑا ایونٹ ہے اور کئی سالوں سے اسے بینک الفلاح کی سپانسر کرتا ہے اس سال بھی بینک الفلاح کا شکریہ جنہوں نے اس میگا ایونٹ کو سپانسر کیا۔
ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں شامل ہیں جن میں ایچ این، ایف جی، ڈی ایس، بی این/نیوایج اور اولمپیاء /اے زیڈ بی کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ہر ٹیم آپس میں دو ہفتے تک مدمقابل رہے گی۔ فائنل اتوار 16 مارچ کو کھیلا جائے گا
جس کے مہمان خصوصی صدر پاکستان آصف علی زرداری ہوں گے۔ بینک الفلاح کے جنرل مینجر سنٹرل سفیان یونس کا کہنا تھا کہ بینک الفلاح نے ہمیشہ سے ہی کھیلوں کی سرگرمیوں کو سپورٹ کیا ہے۔ پولو کو ہمیشہ بینک الفلاح نے سپورٹ کیا ہے۔
لاہور پولو کلب اور بینک الفلاح کا ساتھ کافی پرانا ہے اور یہ چلتا رہے گا۔ اس کے بعد نیشنل اوپن ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔ ٹورنامنٹ میں دس غیرملکی کھلاڑی شامل ہیں جن میں ارجنٹائن، انگلینڈ، سپین کے کھلاڑی شامل ہیں۔ ایک امپائر انگلینڈ سے جبکہ ایک امپائر کا تعلق ارجنٹائن سے ہے جبکہ کمنٹیٹر آئر لینڈ سے ہے۔



