کرکٹ

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈکوچ کون ہوگا؟

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈکوچ کون ہوگا؟

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کےسابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیسن سے رابطہ کیا ہے،گذشتہ سال بھی پی سی بی نے ان سے رابطہ کیا تھا لیکن انہوں نے پہلے سے طے شدہ مصروفیات کی وجہ سے معذرت کر لی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مائیک ہیسن کے پی سی بی حکام سے مذاکرات چل رہے ہیں،سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق بھی اس دوڑ میں شامل تھے لیکن مائیک ہیسن بظاہر مضبوط امیدوار دکھائی دے رہے ہیں۔

ہیڈ کوچ کیلئے لیول تھری کی اہلیت درکار ہے، 4 مئی تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں،ہیڈ کوچ کیلئے پی سی بی کے پاس محدود چوائس ہیں اور غیر ملکی کوچ کی طرف پی سی بی کا رحجان زیادہ ہے۔

یاد رہے جولائی 2012 میں انہیں جان رائٹ کی جگہ نیوزی لینڈ کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ وہ آئی پی ایل میں بھی کوچنگ کرچکے ہیں۔وہ اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!