کلب نیوز

کراچی زون پانچ انٹر کلب کرکٹ:بلال فرینڈز نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

کراچی زون پانچ انٹر کلب کرکٹ:بلال فرینڈز نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) بلال فرینڈز نے قاسمی سی سی کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون پانچ کے زیر اہتمام جاری ٹی20ناک آؤٹ انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے تیسرے کوارٹر فائنل میں قاسمی سی سی پہلے کھیلتے ہوئے 17.4اوورز میں 125رنزبناکر آؤٹ ہو گئی۔

ماجد علی نے چار چوکوں کی مدد سے29گیندوں پر33اورشہباز احمد نے 17گیندوں پر 6چوکوں کی مدد سے31رنز بنائے اور نمایاں بیٹر رہے۔عمر فاروق نے18اور محمد زاہد نے15رنز بنائے۔

بلال فرینڈز کی جانب سے دائیں ہاتھ کے میڈیم فاسٹ بالرمحمد علی بٹ نے تباہ کن بالنگ کی اور 20رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ سیف اللہ نے دو جبکہ علی حسین اور دانیال علی نے ایک ایک وکٹ لی۔

جواب میں بلال فرینڈز نے 15.5اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا،زوہیب عابد نے 43گیندوں پرچار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 52رنز اسکور کئے۔

وطن دوست نے 29گیندوں پر تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 43رنز بنائے۔رضوان اللہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!