
شکیب الحسن کی 8 سال بعد پاکستان سپر لیگ میں واپسی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کیلئے لاہور قلندرز نے 8 سال کے طویل عرصے بعد بنگلادیش کے سٹار سپنر شکیب الحسن کو اپنے سکواڈ کا حصہ بنالیا۔
پاک بھارت کشیدگی کے بعد پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا آغاز 17 مئی سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 25 مئی کو لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔
بنگلادیشی میڈیا نے شکیب الحسن کے پی ایس ایل میں شامل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شکیب نے 2017 میں آخری بار پشاور زلمی کی طرف سے لیگ میں حصہ لیا تھا ۔
شکیب پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز میں بنگلادیش کے ساتھی کرکٹر رشاد حسین کے ہمراہ ایکشن میں دیکھائی دینگے۔ اسٹار کرکٹر نے 6 ماہ قبل آخری میچ کھیلا تھا جبکہ آخری بین الاقوامی میچ بنگلادیش کیلئے ایشیا کپ میں کھیلا تھا۔



