بیس بال

پاکستان اور بھارت میں ایک اور "جنگ”،ویسٹ ایشیا بیس بال کے سیمی فائنل میں آمنے سامنے

پاکستان ایران کو ہرا کر فائنل فور میں پہنچ گیا،سیمی فائنل میں بھارت سے مقابلہ ہوگا

پاکستان اور بھارت میں ایک اور "جنگ”،ویسٹ ایشیا بیس بال کے سیمی فائنل میں آمنے سامنے

پاکستان ایران کو ہرا کر فائنل فور میں پہنچ گیا،سیمی فائنل میں بھارت سے مقابلہ ہوگا

کراج/ایران – دفاعی چیمپئن پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال چیمپئن شپ میں اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے میزبان ایران کو یکطرفہ مقابلے میں 14-0 سے شکست دے دی۔

اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، جہاں اس کا ٹاکرا روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

یہ میچ 7 اننگز پر مشتمل تھا، جس میں پاکستانی ٹیم مکمل طور پر حاوی رہی اور ایران کو کسی بھی اننگز میں اسکور کرنے کا موقع نہ دیا۔ پاکستان کی شاندار بیٹنگ اور تباہ کن پچنگ کے سامنے ایرانی ٹیم مکمل طور پر بے بس نظر آئی۔

پاکستان نے اس جیت کے ساتھ گروپ میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، جو اس کی بھرپور فارم اور دفاعی ٹائٹل کے عزم کا ثبوت ہے۔

اب پاکستان اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل ایک ہائی وولٹیج مقابلہ ہوگا، جس کا شائقین کو شدت سے انتظار ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!