بیس بال

27ویں نیشنل بیس بال چیمپئن شپ ملتان میں منعقد ہوگی ; محمد جمیل کامران

27ویں نیشنل بیس بال چیمپئن شپ ملتان میں منعقد ہوگی ; محمد جمیل کامران

پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام 27ویں نیشنل بیس بال چیمپین شپ ملتان میں منعقد ہوگی سیکرٹری جنرل پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن محمد جمیل کامران نے ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم سے ملاقات کرتے ہوئے بتایاکہ 32سال کے بعد ساوتھ پنجاب کو نیشنل چیمپین شپ کی میزبانی ملی ہے

جو کہ ہم سب کے لیے باعث اعزاز ہے دونومبر سے شروع ہونے والی نیشنل بیس بال چیمپئن شپ میں محکمہ جاتی اور صوبائی گیارہ ٹیمیں حصہ لینگی جن کے درمیان کانٹے دار مقابلے دیکھنے کوملیں گے

ساوتھ پنجاب آغاز سے ہی بیس بال کے میدان میں سر فہرست رہا ہے یہاں سے بے تحاشہ ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں نے قومی اور عالمی سطح پر ملک کانام روشن کیا ہے اس چیمپین شپ میں نیشنل اور انٹر نیشنل بیس بال کے قومی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے

انہوں نے مزیدکہاکہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کی اس سلسلہ میں تعاون کرتے ہوئے گراونڈز اور ہوسٹل کی سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی فرمائی ہے جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں

ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم نے کہاکہ بیس بال پاکستان میں مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہاہے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ہمیشہ سے کھیلوں کے میدان آباد اور ہسپتال ویراں کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور آئندہ بھی اسطرح کے ایونٹس میں بھرپور تعاون کرتے رہیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!